Ministry of Planning
Development & Reform

Press Release

People of Pakistan are united on CPEC, said by Dep...

Published : 18 January 2018

Islamabad, January 16, 2017: Ambassador of the Peoples Republic of Chi...


Central Development Working Party meeting was held...

Published : 17 January 2018

Islamabad, January 15, 2018: CDWP approved 20 projects worth Rs. 80.6 ...


*CPEC finances are not limited to loans only*: As...

Published : 10 January 2018

*CPEC finances are not limited to loans only*: Asim Khan, Spokesperson...


A meeting to finalise proposals on *12th Five Year...

Published : 10 January 2018

Islamabad, January 9, 2018: A meeting to finalise proposals on *12th F...


وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی ہوواوئے کمپنی کے صدر اور سینئر مینجمنٹ سے بات چیت

Dated : 27 September 2017


(شین ژن) وزیر داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اہم پلیٹ فارم ہے - پاکستان کی معیشت بحالی کے عمل سے گزر کر ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے - گذشتہ سال %5.3 شرح ترقی حاصل کی گئی جو پچھلے 10 سالوں میں بلند ترین ہے - اس سال %6 کی شرح حاصل کرنے کا ٹارگٹ ہے - پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے - پاکستان کے پاس انتہائی ہنرمند اور با صلاحیت نوجوان افرادی قوت ہے - پاکستان 2025 وژن کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے - حکومت پاکستان کو 2025 تک دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیراء ہے - آئی ٹی شعبہ کی صف اوّل کی کمپنیوں کے لئے پاکستان مستقبل کی منزل ہے - ہوواوے دنیا کی بہترین کمپنیوں میں شامل ہوتی ہے - اسے پاکستان میں عالمی سطح کا ریسرچ سینٹر قائم کرنا چاہیے - حکومت مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے - چین کی صف اوّل کی کمپنیوں کے اشتراک سے پاکستان کو ٹیکنالوجی لیڈر بنانا چاہتے ہیں - پاکستان میں سیاسی عمل مستحکم ہے اور پالیسیوں کے تسلسل پر تشویش نہیں ہونی چاہئے - ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوواوئے کمپنی کے صدر اور سینئر مینجمنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا - ہوواوئے کے صدر نے ریسرچ سینٹر کے قیام کے لئے جلد ابتدائی ٹیم بھیجنے کا وعدہ کیا - وزیر داخلہ نے ہوواوئے ریسرچ سینٹر کا دورہ بھی کیا -