Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


Dept.Chairman Planning Commission Sartaj Aziz meeting with Lahore Chamber

Dated : 4 October 2017

ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں صنعت کے فروغ اور صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہے ، مسائل کے حل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں ۔

اسلام آباد (4 اکتوبر 2017 ) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر طاہر جاوید نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان کی صنعت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے صنعت سمیت ہر شعبے میں مقابلے بازی (competitiveness) فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے صنعت کے احیاء اور اس کی مشکلات میں کمی کے لئے صنعتی شعبے کی لوڈشیڈنگ ختم کی ۔ صنعتوں کے احیاء سے ملکی پیداوار میں اضافہ اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافے اور عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافے کے لئے پیداواری لاگت کم کرنے کے کئے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہیں ۔ ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی نمو اور شرح میں اضافے کے لئے سروسز سیکٹر پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ زراعت سمیت تمام شعبوں میں ویلیو ایڈیشن ملکی پیداوار کی مانگ میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ معیار، جدت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ عالمی اقتصادی مارکیٹ اور تجارتی منڈیوں میں رسائی کا باعث بن سکتا ہے، ہمارے صنعتی شعبے کو ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
سی پیک کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام سے بین الاقوامی سطح پر ہماری مصنوعات کی مانگ کا درست تخمینہ لگانے، پیداوار میں اضافے اور ترسیل میں باقاعدگی لانے میں مددملے گی ، جبکہ سی پیک کے تحت ریل منصوبے کی تکمیل سے خام مال کی ترسیل میں بہتری اور لاگت میں کمی آئے گی ۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے وفس سے بات کرتےہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مواصلات کے نظام میں جدت لاکر صنعتوں کی ترقی اور ان میں بہتری کی منزل کا حصول ممکن ہو سکے گا ۔