Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز نے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خاص برائے پاکستان و افغانستان اُوون جینکن اور ان کے ہمراہ برطانیہ کے ہائی کمیشنر تھامس ڈریو، ڈیفیڈ برطانیہ کی ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات کی

Dated : 16 October 2017


ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور مساویانہ تعلقات کا خواہشمند ہے ، پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور تعلیم، صحت، معیشت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے
اسلام آباد: ( 16 اکتوبر 2017) وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز نے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خاص برائے پاکستان و افغانستان اُوون جینکن اور ان کے ہمراہ برطانیہ کے ہائی کمیشنر تھامس ڈریو، ڈیفیڈ برطانیہ کی ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے ہوئے ہے ، پاکستان میں امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست جڑا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ضرب عزب اور آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوئی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات سے معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ۔ انھوں نے کہاکہ کامیاب معاشی حکمت عملی اور بہتر اقتصادی پالیسیوں سے پاکستان نے دس سال کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملاقات میں برطانوی وزیر عظم کے نما ئندہ برائے پاکستان اور افغانستان اُوون جینکن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں، برطانیہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے ۔