Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی شعبے میں تعاون سے پاکستان جنوبی ایشیا میں صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گا : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال

Dated : 5 January 2018

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان کا صنعتی شعبہ زوال کا شکار تھا حکومت نے برسر اقتدار آنے کے فوراً بعد صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی ، آج پاکستان میں صنعتی شعبے کا احیا کا آغاز ہو چکا ہے
اسلام آباد میں سنٹر آف ایکسلنس کے زیر اہتمام سی پیک ساماہی میگزین اور ویب سائیٹ کی افتتاحی تقریب وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی احسن اقبال اور پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاوجنگ اور سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سنٹر اف ایکسنلس علم کی بنیاد پر اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ ساماہی میگزین سنٹر اف ایکسلن کی ریسرچ کے پھیلنے کا زریعہ بنے گی ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی ریسرچرز اور چینی ریسرچرز اور تھنک ٹینکس مل کر ایک ساتھ اس خطے کی ترقی اور پالیسی بننانے اور سی پیک کو کامیاب بنانے کے لیے کام کریں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں اس سے ہم اس خطے کے لوگوں کی زندگیاں بدل سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ سے گوادر تک سڑک بنا کر چالیس گھنٹے کا سفر آٹھ گھنٹے میں کر دیا جس سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوئی ، چین فائیبر آپٹیکل گلگت بلتستان سے گزرے کی، وہاں سافٹ وئیر پارکس بنیں گے ، جے بی کی عوام جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہو گی عوام کی تقدیر بدل جائے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر ایک ایسی لابی کام کر رہئ ہے جو نہیں چاہتی کہ سی پیک پر کام ہو اور عوام کے اندر گمراہ کن انفارمیشن پھیلانے میں لگی ہوئی ہے اس لابی کا مقصد ہی سی پیک کو ناکام بنانا ہے ، مگر وہ اس مقصد میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ اب عوام جانتی ہے ان کے لیے کیا اچھا اور کیا برا ہے ۔
توانائی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک میں ہونے والی کل سرامیہ کاری کا 80 فیصد توانائی کے شعبے میں ہے ، سی پیک کی بدولت توانائی کے شعبے میں پاکستان کی تاریخ کی سب بڑی 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کی گئی ، توانائی منصوبوں کی بدولت عوام کو بجلی ملے گی جبکہ صنعت کا رکا ہوا پہیہ ایک بار پھر سے چل پڑے گا ، سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی شعبے میں تعاون سے پاکستان جنوبی ایشیا میں صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گا ۔
احسن اقبال نے کہا کہ تھر کے کوئیلے کی قدرو قیمت سعودی عرب اور ایران کے تیل سے زیادہ ہے کوئل مائیننگ اور تھر کے منصوبوں پر چین سرمایہ کاری کر رہا ہے اب تک تھر کول میں 5 ارب ڈالر کئ سرمایہ کاری کو حتمی شکل دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کے معاملے میں قومی مداف پر کوئی سمھجوتہ نہیں ہوا ، اگر سی پیک کا منصوبہ چین کے مفاد میں جاتا ہے تو پاکستان کو اس سے بھی دگنا فائدہ ملے گا ، وقت آ گیا ہے کہ ہم لڑائی جھگڑوں کی سیاست کے بجائے معاشی ترقی کی سیاست کو اپنائیں اور ترقی کی راہیں ہموار کریں ۔