Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


Ministry of Planning, Development and Reform releases more funds for Development projects

Dated : 22 February 2018

ترجمان وزرت منصوبہ بندی محمد عاصم خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی نسبت موجودہ مالیاتی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ریکارڈ ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ہدایات کی روشنی میں عام شہریوں کی سہولیات ، بہتری اور مختلف وزارتوں کے لیے مختص فنڈز کے اجراء میں بہتری اور شفافیت لانے کے لیے بلا تعطل فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ اور عمل درآمد کا مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے ۔
وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران توانائی ، پانی ، ٹرانپسورٹ و مواصلات ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ، صحت ، آبادی ، تعلیم ، گورننس اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ماحولیات ، صحت عامہ کے شعبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے ترجیح بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے ۔
عاصم خان نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران انفراسٹرکچر کے شعبے کے لیے پہلی ششماہی میں 315013 ملین روپے جاری کیے گئے جو کہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران جاری کیے گئے 218208 ملین کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہیں انفراسٹرکچر کے اہم منصوبوں میں توانائی ، بجلی ، فیول ، ٹرانسپورٹ و مواصلات ، پانی اور فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کے منصوبے شامل ہیں ۔ ترجمان نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سماجی شعبے کی ترقی کے لیے 26626 ملین کا اجراء کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 24540 ملین روپوں کی نسبت 8.5 فیصد زیادہ ہے ۔ سماجی ترقی کے منصوبوں کا تعلق صحت عامہ ، بہبود آبادی ، پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت ، اعلی تعلیم ، ماحولیات ، انسانی ترقی و روزگار ، ابلاغ عامہ ، دیہی ترقی و سماجی بہبود کے منصوبے شامل ہیں ۔
عاصم خان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھی گزشتہ سال مختص کیے جانے والے 3986 ملین کے مقابلے میں 5059 ملین روپے جاری کیے جبکہ گورننس کے شعبے میں بہتری لانے کے مختلف مصوبوں کے لیے 6356 ملین روپے جاری کیے جبکہ گزشتہ مالیاتی سال کے دوران اسی شعبے کے لیے 3492 ملین روپے جاری کیے گئے تھے ۔ وفاقی حکومت کے زیر اہتمام مخصوص علاقہ جات یعنی آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور قبائلی علاقہ جات کے لیے جاری کیے گئے فنڈز کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ان علاقہ جات کے لیے بھی 23 فیصد زائد فنڈ کا اجراح کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ گزشہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران وفاقی حکومت نے مخصوص علاقہ جات کے لیے 24554 ملین روپے جاری کیے تھے جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دورا ان علاقہ جات کی ترقی کے لیے 30220 ملین روپے جاری کیے گئے ۔
ترجمان عاصم خان نے کہا کہ مجموعی طور پر وفاقی حکومت نے پہلی مالیاتی ششماہی کے دوران 417619 ملین روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جاری کیے جو کہ گزشتہ سال کی اسی ششماہی کے دوران جاری کیے گئے 306198 روپوں کے مقابلے میں 36.4 فیصد زائد ہیں جس سے ملک میں ترقیاتی عمل اور مفاد عامہ کے منصوبوں کے حوالے سے حکومت کی ترجیحات کا بہتر طور پر اندازہ لگایا جس سکتا ہے ۔