Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


اسلام آباد: چینی سفیر یاو جنگ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی

Dated : 31 August 2018



اسلام آباد: چینی سفیر یاو جنگ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی، گزشتہ روز ہونے والے اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں جاری تعاون باالخصوص سی پیک منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک عشروں سے جاری پاک چین دوستی کا مظہر ہے، حکومت پاکستان اقتصادی راہداری کو ترقی دینے کا عزم رکھتی ہے تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو، نوجوانوں کو تعلیم ،تربیت و روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اور مقامی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بجلی کی پیداوار یقینی بنائی جائے، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین میں گزشتہ کچھ عرصے میں جو ترقی ہوئی اس کا کوئی ثانی نہیں، چین کی یہ ترقی، وہاں کی قیادت و عوام کی سخت محنت، عملیت و ڈسپلن کی عکاس ہے، پاکستان چینی ماڈل کی تقلید کرکے پائیدار ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گا۔وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرپشن کے حلاف ایک ایسی مہم کا اجراء کیا جارہا ہے جیسے چینی صدر شی جن پنگ نے کیا تھا، وفاقی وزیر نے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ ان مواقعوں سے استفادہ کیلئے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، ملاقات کے دوران سی پیک کے اگلے مرحلے کیلئے لائحہ عمل وضع کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی تاکہ اس منصوبے کے تحت زراعت، سیاحت و دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے، سی پیک میں مزید پارٹنرز کی شرکت اور سرمایہ کاری کے مختلف ماڈلز بشمول ممکنہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چینی سفیر یاو جنگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے دونوں حکومتوں کی سوچ میں ہم آہنگی پائی جارہی ہے، انہوں نے اس موقف کو دہرایا کہ ان کی حکومت چینی انوسٹرز کو یہاں سرمایہ کاری پرراغب کرانے کیلئے اقدامات کرے گی۔