Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 80 کروڑ 62 لاکھ روپے لاگت کے 4 منصوبے منظور ، جبکہ7 ارب 40 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گیے۔

Dated : 19 February 2019

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 80 کروڑ 62 لاکھ روپے لاگت کے 4 منصوبے منظور ، جبکہ7 ارب 40 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گیے۔
سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں آبی وسائل ، صحت ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے ۔

آبی وسائل
سنٹرل ڈویلمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں آبی وسائل ڈویژن کی جانب سے کچی کنال منصوبہ پیش کیا گیا ، کچی کنال کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں زراعت کے لیے پانی کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتے ہوئے لاکھوں ایکڑ رقبےکو سیراب کرے گا ، زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا ، زرعی صنعتوں کے فروغ میں مدد دے گا اور مزید اس منصوبے کے تحت بلوچستان کی مقامی کمیونٹی کے لیے پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے گا ، اجلاس میں کچی کنال منصوبے کے تکنیکی پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اس منصوبے کے تفصیلی جائزے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جو پندرہ دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ وزارت منصوبہ بندی کو پیش کرے گی

اجلاس میں آبی وسائل ڈویژن کی جانب سے دوسرا منصوبہ برج عزیز خان ڈیم پروجیکٹ پشین لورا کے لیے 67.407 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا ، اس منصوبہ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھ اکہ یہ منصوبہ کوئٹہ شہر کے لوگوں کو 21 ملین گیلن پانی فراہم کرے گا جس سے شہر میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، اس منصوبے کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔

صحت
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی جانب سے چار منصوبے پیش کیے گئے جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی دستیابی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ، اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے

اجلاس میں میں پہلا منصوبہ پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل ساٗئنسز میں موجودہ سہولیات کی اپ گریڈیشن کے لیے 200 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ،
اجلاس میں دوسرا منصوبہ پمز ہسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کی رہائش کے لیے 102 کمروں پر مشتمل ہاسٹل کی تعمیر کے لیے 222.062 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س نے منظور کر لیا ۔

صحت سے متعلق تیسرا منصوبہ پمز ہسپتال میں ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایم آر آئی سامان کی خریداری کے لیے 316.733 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س نے منظور کر لیا
اجلا س میں صحت سے متعلق چوتھا منصوبہ پمز ہسپتال کے زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سنٹر کی توسیع کے لیے 3886.567 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا ۔




فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ
سی ڈی ڈبلو پی کے اجلا س میں وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب کی جانب سے کورنگ دریا اور راول لیک اسلام آباد میں گرنے والے گندے پانی کی صفائی کے لیے چار سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور متعلقہ سیوریج سسٹم کی تعمیر کے لیے 3518 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھاکہ راول لیک کی بڑھتی ہوئی آلودگی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کا تدارک کرنے کی ضرورت ہے اجلا س نے منصوبے کو مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا ۔