Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ، ترقی اورخصوصی اقدامات اسد عمرکی زیرصدارت اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعےپنجاب کے صحت سے متعلق ترقیاتی پروگراموں اور فنڈز کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا

Dated : 16 October 2020

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ، ترقی اورخصوصی اقدامات اسد عمرکی زیرصدارت اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعےپنجاب کے صحت سے متعلق ترقیاتی پروگراموں اور فنڈز کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے صحت یاسمین راشد ، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے شرکت کی ۔

اجلاس میں زچہ و بچہ ہسپتالوں کی تعمیر اور پنجاب میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری صحت کے دوسرے منصوبوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں زچہ و بچہ کے 6 ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے پنجاب حکومت کی تیاری مکمل ہے ، انھوں نے تجویز کیا کہ وفاقی حکومت کوویڈ رسپانس پروگرام کے تحت ان ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ہاسمین راشد نے وفاقی وزیر کو این آئی ایچ اسلام آباد کی طرز پر پنجاب میں بھی ایک انٹیگریٹڈ کمیونیکبل ڈزیز سنٹر کے قیام کے منصوبے سے آگاہ کیا اور کہا کہ کورونا جیسے وبائی امراض کے یش نظر اس قسم کا سنٹر وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وبائی امراض کی جلد نشاندہی ہو سکے انھوں نے کہا کہ یہ سنٹر پنجاب بھر کی لیب سے منسلک ہوگا

اسد عمر نے صوبائی وزیر کو وفاق کی جانب سے مدد کی یقین دہانی کروائی ساتھ ہی پی ایس ڈی پی کے تحت پنجاب میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی اپ گریڈیشن اور اس حوالے سے پی سی ون جلد از جلد بنانے کی ہدایت کی