Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے ریلوے روڈ شمس کالونی سری نگر ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ سڑک کی تعمیر کے لے کل آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت مختص کی گئی ہے ۔

Dated : 28 January 2021

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے ریلوے روڈ شمس کالونی سری نگر ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ سڑک کی تعمیر کے لے کل آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت مختص کی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بروز جمعرات ریلوے روڈ شمس کالونی سری نگر ہائی وے یونین کونسل جھنگی سیداں روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں ترقیاتی فنڈز پسند نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کئے جاتے رہے۔ پسماندہ علاقوں کو مکمل نظر انداز کیا جاتا رہا مگر ہم نے عزم کررکھا ہے کہ ان ان علاقوں کو جدید سہولیات فراہم کریں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی اڑھائی کلو میٹر لمبی سڑک شمس کالونی ، خیام ٹاون اور ڈھوک سلمان کو سری نگر ہائی وے سے ملائے گی ، انھوں نے کہا کہ یہ سڑک اسی سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے کے بھرپور تعاون کی وجہ سے آج اس سڑک پر کام کا آغاز ممکن ہوا۔ انھوں نے کہا کہ شمس کالونی گنجان آباد ہونے کے باوجود گزشتہ حکومتوں نے ان علاقوں کو جدید سہلویات سے محروم رکھا ، ہم ان علاقوں کے مسائل سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ ان تمام مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
شمس کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ستر سالوں میں جو کام نہیں ہوئے وہ اسد عمرصاحب نے دو سال میں کر دکھائے ہیں ۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی ان علاقوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔