Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت تربیلا سے اسلام آباد اور راولپنڈی تک بلک واٹر سپلائی منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا

Dated : 7 April 2021

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت تربیلا سے اسلام آباد اور راولپنڈی تک بلک واٹر سپلائی منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان ، پاک فوج انجنئیر ان چیف لیفٹننٹ جنرل معظم اعجاز، ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر، چئیرمین سی ڈی اے، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور پلاننگ کمیشن کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 44کلو میٹر پر مشتمل منصوبے کے تحت تربیلا ڈیم سے اسلام آباد اور راولپنڈی تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ اس وقت جڑواں شہروں میں پانی کی طلب 440 ملین گیلن روزانہ کی بنیاد پر ہے جبکہ صرف 220 ملین گیلن مختلف ذرائع سے مل رہا ہے۔ اس منصوبے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو ابتدائی طور پر 200 ملین گیلن اضافی پانی میسر ہوگا جسکو بتدریج 650 ملین گیلن تک بڑھایا جائے گا ۔ مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا تاہم زمین کو ایکوائر کرنے پر آنے والی لاگت کو وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت مساوی بنیادوں پر برداشت کریں گی۔

منصوبے کو تیز تر بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے ایف ڈبلیو او اور ای این سی پاکستان آرمی کے انجنئیر ان چیف کی خدمات حاصل کی جائیں گی ، مزید براں اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے اجلاس میں ڈھائی سال کا وقت دیا گیا تاکہ جڑواں شہروں کے پانی کے مسائل دور ہوسکیں


وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے جڑواں شہروں کو پینے کے صاف پانی جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے اگلے پچیس سے تیس سال تک وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو پانی کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ وفاقی وزیر نے سی ڈی اے حکام کو اس منصوبے پر کام کو جلد از جلد شروع کرنے اور اسے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔