Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصؤصی اقدامات اسد عمر نے اسلام آباد بلدیاتی نظام ایکٹ 2021 کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی اعوان ، ایم این اے راجہ خرم نواز، سکرٹری قانون، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Dated : 2 November 2021

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصؤصی اقدامات اسد عمر نے اسلام آباد بلدیاتی نظام ایکٹ 2021 کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی اعوان ، ایم این اے راجہ خرم نواز، سکرٹری قانون، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلدیاتی نظام ایکٹ 2021 کی سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہو گا جس کا پہلا حصہ میٹرو پولیٹین اسلام آباد جبکہ دوسرا حصہ نیبرہڈ کونسل پر مشتمل ہوگا۔ میٹرولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں پورے اسلام آباد سے براہ راست میٸر کا انتخاب کیا جاٸے گا ۔ میٸر کے علاوہ مجموعی طور پر میٹرولیٹن کارپوریشن 70 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ جن میں سے 45 جنرل سیٹیں ، 10 خواتین ، 3 نوجوانوں کی ،3 اقلیتی برادری ،3 تاجر ، 3 مزدور/کسان ، 3 سینٸر سٹیزنز کی سیٹوں پر مشتمل ہیں۔ ان 70 سیٹوں میں سے 25 خصوصی سیٹیں کا پینل منتخب میٸر کا امیدوار جیتے گا جبکہ 45 جنرل سیٹیں ہرمئیر کے امیدوار کو ان کے پول کردہ ووٹوں کے تناسب سے تقیسیم ہوگی ۔

بلدیاتی نظام کے دوسرے حصے کے تحت پورا اسلام آباد مجموعی طور پر 100 نیبرہڈ کونسل پر مشتمل ہو گا۔ جس میں سے 5 مخصوص نشتیں اور چئیرپرسن کے علاوہ 4 کونسلر کے الیکشن پر براہ راست الیکشن ہوگا اور مخصوص نشستوں پر 2 خواتین ، 1 اقلیت ، 1 یوتھ اور1 سینٸر سٹیزن کی نشت ہے جس کا انتخاب منتخب چئیرپرسن کرے گا ۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مجموعی طور پر اسلام آباد کے مستقبل کے تمام ترقیاتی اسکیموں پر عملدرامد ، پلاننگ اور بشمول اسلام آباد ماسٹر پلان کو لوکل گورنمنٹ دیکھے گا جبکہ سی ڈی اے ایک ریگولیٹر کا کردار ادا کرے گا۔ سی ڈی اے سے 67 ڈائریکٹوریٹ میں سے 56 ڈائریکٹوریٹ مستقل بنیادوں پر میٹرو پولیٹن اسلام آباد سے لوکل گورنمنٹ کو منتقل ہو جائیں گے۔ آئی سی ٹی کے بھی 17 ڈیپارٹمنٹس میں سے 11 ڈیپارٹمنٹ لوکل گورنمنٹ کو منتقل کر دیے جائیں گے۔


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے وژن کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے بااختیار اور بامقصد بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے۔ جو اسلام آباد کے شہریوں کو گھر تک سہولیات دینے کا پابند ہوگا ۔ وفاقی وزیر نے اسلام آباد کے بلدیاتی نظام ایکٹ کی سفارشا پر مشتمل مسودہ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔