Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


Federal Minister Ahsan Iqbal addressing to youth on CPEC issus in event "CPEC Myth's and Reality" organized by Fast University.

Dated : 27 April 2017

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے ، سی پیک کے ذریعے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے عمل سے جوڑا جائیگا ، صنعتی انقلاب کے ذریعے معیشت مستحکم ہو گی اور پاکستان خطے میں پیداواری مرکز بن کر ابھرے گا۔

اسلام آباد میں فاسٹ اسکول آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام سی پیک کی حقیقت اور خدشات پر مبنی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی ، سی پیک پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکوت نے پاکستان میں سی پیک کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے بڑے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ان مواقع سے مستقبل میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دو ہزار بچیس تک پاکستان دنیا کی پچیس مستحکم معیشتوں میں شامل ہو جائے گا، انکا کہنا تھا کہ سیاسی ناقدین نے ہم پر تنقید کی اور منفی تبصرے کیے ، لیکن ہم نے اپنا کام جاری رکھا اور سڑکوں کا جال بچھانے اور جدید انفراسٹرکچر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ سڑک اور مضباط انفراسٹرکچر ہی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔ اگر سڑک ہی نہیں ہو گی تو بچے سکول کیسے جائیں گے مریض ہسپتال تک کیسے پہنچیں گے ، ہمیں اپنے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ، احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو غیر ملکی میڈیا پاکستان کو چند سالوں تک دہشت ملک قرار دیتا تھا آج وہی غیر ملکی میڈیا پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک قرار دے رہا ہے، آج دنیا کے بڑے ادارے اور عالمی میڈیا اور تھنک ٹینک پاکستان کو مستقبل میں ایشیائی معیشت کا اہم ستون اور خطے میں ترقی کا انجن قرار دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک میں موجودہ توانائی کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں ، جو مئی دو ہزار سترہ سے مئی دو ہزار اٹھارہ تک دس ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کر دیں گے ، جس سے اگلے سال نہ تو گھروں میں لوڈ شیڈنگ ہو گی اور نہ ہی صنعتی شعبے کو بجلی کی فراہمی نیں تعطل کا سامنا کرنے پڑے گا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ، ملک میں دو ہزار انیس تک تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا ہونا شروع ہو جائے گی ، کوئلے سے بجلی پیدا ہونے کے بعد تھر کا پسماندہ علاقہ پاکستان میں توانائی کا دارالخلافہ بن کر ابھرے گا۔ اور تھر کی شناخت غربت اور فاقہ کشی کی بجائے خوشحالی کے مرکز کی حیثئیت سے ہوگی۔ سی پیک روڈ سسٹم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کائٹہ سے گوادر کا جو راستہ دو دنوں میں طے ہوتا تھا اب آٹھ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ تعلیم کے حوالے سے بات کرت ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دو ہزار دس تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے جامعات پر ایک ارب خرچ کیے گئے جبکہ دو ہزار تیرہ سے دو ہزار سولہ تک ہائر ایجوکیشن پر سوا دو ارب روپے خرچ کیے گئے۔ موجودہ حکومت کا ویژن ہی نوجوانوں کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے ۔