Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


پاکستان انوویشن فنڈ کے تحت نوجوان انویٹرز، انٹرپرینیورز کو 5 سے 20 ملین کی گرانٹ جاری

Dated : 13 July 2023

وزارت منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت نے پاکستان انوویشن فنڈ (پی آئی ایف) کے تحت پاکستانی نوجوان انویٹرز اور انٹرپرینیورز کو
باضابطہ طور پر 5 سے 20 ملین روپے تک کی گرانٹ جاری کر دی ہے تاکہ اپنے سٹارٹ اپس شروع کر سکیں۔

ایوارڈ دینے کی تقریب جمعرات کو وزارت میں مشترکہ طور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام پروفیسر احسن اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سہیل علی خان، ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز عون عباس ساہی، ایگزیکٹو پروڈیوسر شفیق سلطان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں، وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت پر وزارت منصوبہ بندی نے 5 سال کے عرصے میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 10 ارب کے پاکستان انوویشن فنڈ منصوبے کا آغاز کیا تھا تاکہ ملک کے نوجوان انویٹرز اور انٹرپرینیورز اپنے سٹارٹ اپس شروع کر سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس منصوبے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا چند ماہ قبل کاغذوں پر تھا اور آج پہلے مرحلے اس منصوبےے تحت پاکستان بھر مین نوجوانوں کو
5 سے 20 ملین کی گرانٹ جاری کر دی گئی تاکہ وہ اپنے سٹارٹ اپس شروع کر سکیں۔

اس منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی زیادہ آبادی کا حصہ "نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں
ایسے مواقع فراہم کر کے ملکی ترقی پر گامزن کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ انکا کہنا تھا کہ پاکستان انوویشن جیسے اقدامات کے ذریعے، حکومت انٹرپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دے رہے ہے۔

انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ انویٹرز آئیڈیاز کے ذریعے ملک کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
****





واضح رہے کہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے نوجوانوں کی ترقی کے 15 اقدامات کیے گئے جن میں 60,000 انٹرن شپ، 100,000 نوجوانوں کے لیے فنی اور پیشہ ورانہ تربیت، 100,000 لیپ ٹاپ، بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کے لیے 5000 وظائف، 1000 پی ایچ ڈی اسکالرشپ یونیورسٹیوں میں سرفہرست ہیں۔ امریکہ، دنیا کی ٹاپ 25 یونیورسٹیوں میں 75 اسکالرشپس، دور دراز کے اضلاع میں 21 یونیورسٹی کیمپس، تحقیق کے لیے رستا گرانٹس، 12 سیرت کرسیاں، سات سنٹرز آف ایکسی لینس۔

پاکستان انوویشن فنڈ منصوبے کے تحت وزارت کو مسابقتی عمل کے ذریعے کل 1,000 درخواستیں موصول ہوئیں اور 95 درخواست دہندگان کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جبکہ 39 پروجیکٹوں کو گرانٹ سے نوازا گیا جنمیں گورننس، تعلیم، زراعت، صحت، ٹیک اسٹارٹ اپ اور خواتین کی صنعت کاری سے متعلق شعبے شامل ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی نے پی ٹی وی کے ساتھ مل کر انوویشن ہب کی اقساط کو ٹی وی پر نشر کیا ہے جس میں نوجوانوں کو امید پیدا کرنے، تخلیقی اور اختراعی سمت کی تجویز دینے اور ان کی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے رہنمائی اور وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔