Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


ای کامرس میں ہنر یافتہ نوجوان معاشی خود انحصاری حاصل کر کے ملک کی ترقی میں معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، پروفیسر احسن اقبال

Dated : 26 July 2023

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ای کامرس میں ہنر یافتہ نوجوان معاشی خود انحصاری حاصل کر کے ملک کی ترقی میں معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوانوں کوای کامرس کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے برانڈ کو منوانا ہے، اللہ نے ہمیں وہ تمام صلاحیتیں اور وسائل دیئے ہیں جن سے ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو ہائیپر فیوچر پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہائیپر فیوچر پاکستان کا منصوبہ چین کے اشتراک سے نوجوانوں کو ای-کامرس میں ٹریننگ فراہم کرے گا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس میں ہنر یافتہ نوجوان معاشی خود انحصاری حاصل کر سکتے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مرغی انڈے کی بجائے نوجوانوں کولیپ ٹاپس فراہم کئے تاکہ وہ ترقی کی دوڈ میں شامل ہو سکیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے بلاتفریق اور میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کولیپ ٹاپس فراہم کئے، اللہ نے ہمیں وہ تمام صلاحیتیں دی ہیں جن سے ہم ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کوای کامرس کے پلیٹ فورم سے پاکستان کے برانڈ کو منوانا ہے ، ہمارے نوجوان پاکستان کو دس سالوں میں آئی ٹی کے شعبہ میں انفارمیشن پاور بنا سکتے ہیں ، پاکستان کی سب سے بڑی معاشی طاقت ہمارے نوجوان ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین کی ترقی کے ستون امن ، استحکام اور پالیسیز کا تسلسل ہیں ، چین کے ساتھ سی پیک کی شکل میں تاریخ ساز اور گیم چینجر منصوبہ شروع ہوا ، جس وقت سی پیک کے منصوبے کا معاہدہ ہو رہا تھا ملک میں بدترین بجلی کا بحران تھا اور بیرونی سرمایہ کاری ختم ہوچکی تھی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک معاہدے کے 46 ارب ڈالر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوتے ہی دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کی نظر سے دیکھنے لگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا اگلا فیز بزنس ٹو بزنس تعاون پر ہے، ہمیں چین کے ساتھ مل کر نجی شعبے کو آگے لانا ہوگا اور ہمیں آئندہ 25 برسوں میں 75 سال کی تلافی کرنا ہوگی ۔