Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین ہمارے لیونگ لیجنڈ اور پاکستان کا اثاثہ ہیں ۔ سی پیک اور پاکستانی معشیت پر لکھی ان کی یہ کتاب نہ صرف ہمارے لیے بطور گائیڈ لائن ثابت ہوگی بلکہ سی پیک سے تعلق رکھنے والا ہر فرد اس سے مستفید گا ۔

Dated : 14 May 2018

اسلام ۤباد میں سنٹر آف ایکسلینس کے زیر اہتمام ڈاکتر عشرت حسین کی لکھی کتاب سی پیک اور پاکستانی معیشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمدصدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین جیسی شخصیات ہی سی پیک کے موقف کو بہتر طور پر سمجھ سکھتے اور اپنے قلم کے ذریعے سی پیک پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشیت کو دوسرے تک پہنچانے کا ذریعیہ بنتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے ہمیشہ اس ملک کے لیے بے لوث ہو کر خدمات انجام دی ہیں اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس کتاب پر آئی ایم ایف نے بھی غیر جانبدارانہ ہو کر اپنا تجزیہ پیش کیا ہے جو انتہائی مثبت ہے ۔ اس کتاب میں سی پیک سے متعلق تمام سوالات کے نہ صرف جوابات بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک جامع پالیسی بھی بیان کی گئی ہے جو گورننس کے اداروں کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو گی ۔ قریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے سی پیک اور پاکستانی معشیت پر لکھی کتاب کا تعارف کروایا اور کہا کہ سی پیک کی کامیابی کا سہرا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو جاتا ہے ۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ، ڈاکٹر عشرت حسین نے مزید کہا کہ میرا اس کتاب کو تحریر کرنے کا مقصد ہی سی پیک سے متعلق حقائق کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے لانا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اس کتاب میں ایسی پالیسی مرتب کی گئی ہے جس سے صدیوں تک نوجوان نسل استفادہ حاصل کر سکے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاوجنگ نے ڈاکٹر عشرت حسین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ڈاکٹر عشرت حسین جیسی شخصیات نے انتھک محنت کی ہے ، چین پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے ۔ دونوں ممالک کے حکومتی تعلقات کے ساتھ نجی اداروں کو بھی مل کر ایک دوسرے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکر ٹری بورڈ آف انوسمنٹ سمیرا صدیقی نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ ڈاکٹر عشرت جیسی شخسیات سے ہم بیٹھ کر ان کے خیالات سے آگاہ ہو رہے ہیں انکی یہ کتاب بین الاقوامی سطح پر پر پاکستان کا ایک مثبت عکس چھوڑے گی