Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


ملکی موجودہ اور مستقبل کے چ...

Published : 13 March 2024

موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ ...


CPEC has made substantive progress in last 05 years: Dr. Shamshad

Dated : 11 July 2018


اسلام آباد ( ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدا ری منصوبے کے تحت28.6ارب ڈالر کے 22منصوبے عملد ر آمد کے مرحلے میں ہیں ، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ ، گوادر سٹی اور کوسٹل لائن کو ترقی دی جا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز سی پیک کے 55ویں جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت ویسٹرن ، ایسٹرن اور سینٹرل الائمنٹ پر کام ہو رہا ہے ، اجلاس کا مقصد منصوبوں کے تسلسل کو جا ری رکھنے کے لیے بلایا گیا تھا ، انہوں نےکہاکہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے کو عملی بنانے کیلئے کا کام جاری ہے، ایم ایل ون 8.2ارب ڈالر کا منصوبہ ہے پاکستان میں انڈ سٹریل زون کی ڈویلپمنٹ بہت اہمیت کا حامل ہے ، جس پر کام مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ، پہلے پاکستان کی تاریخ انڈسٹریل زون کے حوالے سے کامیا ب نہیں رہی ، اس لیے سرمایہ کا ری بورڈ کے ساتھ مل کر انڈ سٹریل زون کی تعمیر کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ انڈ سٹریل زون کو کامیا ب کرنے کے لیے بہترین لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے ، وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس پر جلد کام شروع کیا جا ئے گا ۔اس موقع پر سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ سی پیک کے ابتدائی منصوبوں میں توانائی سیکٹر پر فوکس کیا گیا ، بلو چستان کے منصوبوں کے لیے پی ایس ڈی پی اور چائنیز انوسمنٹ سے بھی منصوبے شروع کیے ،