Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصؤصی اقدامات اسد عمر سے وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ محمود خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی

Dated : 8 April 2021

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصؤصی اقدامات اسد عمر سے وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ محمود خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی اور خیبر پختوانخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں خوصاً نئے اضمام شدہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام ، اور مالی سال 22-2021 کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے لیے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ، سیکرٹری پلاننگ اور وزارٓتوں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں خیبر پختوانخواہ کے لیے آئندہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے تجویز کیے گئے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلی خیبر پختنخواہ کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور منصوبوں کی افادیت کو مد نظر رکھ کر ہر شعبے میں ترجیحی سکیموں کا تعین کیاجا رہا ہے تاکہ آئندہ ترقیاتی پروگرام میں ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ مزید ان ترقیاتی منصوبوں پر عملی پیشرفت اور ان کی بروقت تکمیل کے لئے مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ایکشن پلان بمعہ ٹائم لائینز تیار کیئے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبائی حکومت کو خیبر پختونخواہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور مجوزہ منصوبوں پر ٹائم لائینز کے مطابق عملی پیشرفت یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا ، انھوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخواہ ترقیاتی بجٹ کے لیے عوام کی فلاح وبہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم پراجیکٹٹس کی شناخت کرے تاکہ رواں مالی سال میں ایسے منصوبوں کو ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کیلئے مختلف علاقوں کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھ کر قابل عمل ترقیاتی حکمت عملی وضع کی جانی چاہئے۔ انھوں نے وزیر اعلی کو اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔