Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کہ این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومتوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اسسمنٹ سروے تیزی کرنے کی ہدایت

Dated : 12 August 2022

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کے پروفیسر احسن اقبال نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے), آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) , گلگٹ بلتستان (جی بی) سمیت تمام صوبوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اسسمنٹ سروے کو تیزی کرنے کی ہدایت کی ہے, خاص طور پر بلوچستان کے وہ علاقے جہاں زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں.

یہ ہدایات وفاقی وزیر نے فلڈ ریلیف کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں جس میں سے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا.

یہ کمیٹی وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد تشکیل دی تھی جس کی سربراہی پروفیسر احسن اقبال کرتے ہیں.

اس اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے کشمیر امور اور جی بی قمر زمان کائرہ ، سکریٹری منصوبہ بندی, سکریٹری ، چیئرمین ، این ڈی ایم اے ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی ، سکریٹری ہاؤسنگ اور ورکس اور ڈساٹر مینجمنٹ کے صوبائی سربراہان نے شرکت کی.


واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا تھا جبکہ صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ انہیں تباہی سے متاثرہ علاقوں قرار دیں. اس سلسلے میں پچھلے ہفتے ، پروفیسر احسن اقبال نے بلوچستان ، سندھ ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب کے وزیراعلیٰ جب کہ وزیراعظم اے جے کے اور جی بی کو خطوط بھی لکھے تھے تاکہ ایک مربوط اقدامات اٹھائیں جائیں.

اجلاس کے دوران ، اے جے کے اور جی بی سمیت تمام صوبوں کے نمائندوں نے حکام کو سیلاب کے فورا بعد اُٹھانے جانےوالے اقدامات کے حوالے بریفنگ دی.

وفاقی وزیر نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مشترکہ امدادی ریلیف کے سروے کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ بحالی کا عمل شروع کیا جاسکے.

اجلاس کے دوران ، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب کے ضرورت مند لوگوں کو نقد رقم کی فراہمی کے لئے بی آئی ایس پی میں شامل کریں, اس سلسلے میں ، بی آئی ایس پی صوبوں کے ساتھ رابطے کو یقینی بنائے گی تاکہ فوری نقد رقم کی فراہمی متاثرین سیلاب کو جلد کی جا سکے.

وفاقی وزیر سب سے زیادہ مستحق لوگوں ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے حکام کو نقصان کی تشخیص کے سروے بھی مکمل کرنے کی ہدایت دیں جو سیلاب کی سرگرمیوں کا دوسرا مرحلہ ہے.

اجلاس کے دوران ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے آگاہ کیا کہ اتھارٹی پہلے ہی صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیلاب کی سرگرمیوں میں مصروف ہے.

انکا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے
متاثرہ علاقوں سے متعلق تمام اعداد و شمار کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد ، بحالی اور تعمیر نو کے لئے شیئر کیا جائے گا.