Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا ینگ ڈیولپمنٹ فیلو YDFs کے 5ویں بیچ کا باقاعدہ آغاز

Dated : 4 November 2022

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے جمعہ کو وزارت میں ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز (YDFs) پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور انھیں پبلک پاليسی کے معاملات کی آگاہی فراہم کرنا ہے.

وفاقی وزیر کی طرف سے شروع کیے گئے اس انٹرنشپ پروگرام کے تحت وزارت منصوبہ بندی میں ایک سال تک 40 ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز انٹرنشپ کریں گے اور انھیں وزارت کے مختلف شعبوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ حکومت کے معاملات بلخصوص پبلک پالیسی کو سمجھ سکیں اور ملک کے ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں.

تقریب کا باقاعدہ آغاز وزارت منصوبہ بندی میں کیا گیا جہاں YDFs کا وفاقی وزیر سے باقاعدہ تعارف کروایا گیا.

ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے بنیادی مقصد نوجوانوں کو وزارت منصوبہ بندی کے کام کی اگاہی بالخصوص پبلک پالیسی معاملات کی اگاہی اور انکو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروکار لا سکیں.

انکا مزید کہنا تھا یہ پروگرام نوجوان کو پبلک سیکٹر کو قریب سے دیکھنے اور اسکا مشاہدہ کرنے کا ایک بہترین نمونہ ہے جس سے وہ بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

پروفیسر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ
پچھلی حکومت نے اس پروجیکٹ کو بند کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہوا لیکن آج انھیں خوشی ہے کہ اب یہ پروگرام دوبارہ شروع ہو گیا ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروکار لا سکیں.

یاد رہے کہ اس ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں سے میرٹ پر 40 نوجوانوں کو منتخب کیا گیا ہے، جو مختلف یونیورسٹی میں اپنی ڈگریاں حاصل کر چکےہیں.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے کے بعد یہ YDFs حکومت کے معاملات کو سمجھ سکیں گے اور انکے تجربات سے وزارت کو بھی مدد ملے گی.

وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ انکا مستبقل روشن ہے اور آئندہ انہوں نے ملک کی بھاگ دوڑ میں اہم کردار ادا کرنا ہے لہذا انکے لہے لئے اس وزارت میں سیکھنے کے بہترین مواقع موجود ہیں.

وفاقی وزیر نے ان نوجوانوں پر یہ بھی زور دیا کہ وہ اپنے ذہن میں ایک واضح مقصد طے کریں کہ جب وہ انٹرن شپ پروگرام ختم کریں گے تو ان کے کریڈٹ میں کیا خاص بات ہوگی تاکہ وہ اس کا کریڈٹ لے سکیں.

سابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ 2018 میں ان پر جس نوجوان نے حملہ کیا تھا اسکی بھی مذہبی برین واشنگ کی گئی تھی لیکن اس وقت انکو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انکا مذاق اڑایا گیا، لیکن وقت نے ثابت کیا کہاس وقت کہیے گہے غلط کام کا سامنا آج عمران خان کے بھی کریں گے، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں.

وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ برداشت کی راہ پر چلیں کیونکہ معاشرہ بتدریج پولرائزیشن کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے.