Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


سینڑل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ملک کے نوجوانوں کے لیے 47 ارب روپے کے 6 منصوبوں کی منظوری نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی منصوبہ بندی، احسن اقبال

Dated : 5 December 2022

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈبلیو ڈی پی) نے پیر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی صدارت میں ملک کے نوجوانوں کے لیے 47 ارب روپے کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

ان منصوبوں میں 0.146162 بلین روپے کی لاگت سے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم (فیز III)، 22.21457 ارب روپے کی لاگت سے منتخب شعبوں میں پی ایچ ڈی کرنے والے ایم ایس/ایم فل کے لیے اوورسیز اسکالرشپ پروگرام (فیز III)، 0.89755 ارب روپے کی لاگت سے پرائم منسٹر نیشنل ایوارڈ اور پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر__ (YDC)، 8.6633 ارب روپے کی لاگت سے بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی فراہمی اور وزیر اعظم 'با صلاحیت نوجوانان' انٹرن شپ پروگرام جسکی لاگت 47.480ارب روپے ہے شامل ہیں۔


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو رہنمائی اور اعلیٰ تربیت کے مواقع فراہم کرنے پرعزم ہے جسکا عملی نمونہ یہ منصوبے ہیں جن سے ملک کے نوجوانوں کو مستقبل روشن ہوگا اور ان کے لیے روزگار کے امکانات بھی بڑھیں گے۔

فورم نے 0.146162 ارب روپے کی لاگت سے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم (فیز III) کی منظوری دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے اپنے سابقہ ​​دور حکومت کے پرانے منصوبے کو جاری رکھتے ہوئے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ اسکا مقصد نوجوانوں کو ایک ہنر مند اور تعلیم یافتہ افرادی قوت میں تبدیل کیا جانا ہے تاکہ اس کا حصہ عالمی معیشت میں متناسب ہو۔

اسی طرح، فورم نے طلباء کو مواقع فراہم کرنے کے لیے 22.214ارب روپے کی لاگت سے منتخب شعبوں (فیز III) میں پی ایچ ڈی کرنے والے MS/M.Phil کے لیے اوورسیز اسکالرشپس کے منصوبے کی بھی منظوری دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت، 75 ویں قومی آزادی کے اسکالرشپس کے تحت 75 وظائف (40 پی ایچ ڈی اور 35 ایم ایس) طلباء کو دیے جائیں گے اور ایچ ای سی اس منصوبے کی سرپرستی کرے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی ، سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مارکیٹ ایبلٹی، روزگار اور کام کی تیاری میں اضافہ کرنا ہے، جبکہ لیبر مارکیٹ میں داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کریں کرنا بھی ہے۔

اسی طرح فورم نے 0.897554 ارب روپے کی لاگت سے پرائم منسٹر نیشنل ایوارڈ اور پرائم منسٹر یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر (YDC) منصوبوں کی بھی منظوری دے دی ہے، پرائم منسٹرز نیشنل ایوارڈ منصوبے سے طویل مدت میں ملک کے انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی حکومت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کو فنڈ کرے گی۔پرائم منسٹرز نیشنل انوویشن ایوارڈ (پی ایم این آئی اے)، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا اقدام، ایچ ای سی کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اسی طرح YDC ایک انڈرگریجویٹ طالب علم کے دفتر کے قیام میں مدد کرے گا جہاں انڈرگریجویٹ پالیسی 2020 سے متعلق خدمات اور یوتھ ڈیولپمنٹ سے متعلق دیگر خدمات پیش کی جائیں گی۔

فورم نے بلوچستان، فاٹا کے طلباء کے لیے 8.66335ارب روپے کی لاگت سے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس منصوبے کا مقصد بلوچستان اور سابقہ ​​فاٹا کے طلباء کو ایچ ای سی کے تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں (HEIs) میں داخلہ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے اور ان کی ٹیوشن فیس اور دیگر زندگی گزارنے کے اخراجات کی ادائیگی کرنا شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ممبر سوشل سیکٹر اینڈ ڈیولیشن رفیع اللہ کاکڑ نے منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلباء کے لیے انڈرگریجویٹ سکالرشپ کی بحالی سے قومی ہم آہنگی اور انضمام کو تقویت ملے گی، جبکہ وظائف آبادی کے مطابق انتخاب کے تحت مطالعہ کے ہر شعبے میں دیئے جائیں گے

۔ یہ منصوبہ بلوچستان کے 5000 طلباء (5000 انڈر گریجویٹ 4-5 سالہ BS پروگرام) تک رسائی فراہم کرے گا۔