Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ

Dated : 9 March 2023

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری تحت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے جو تکمیل کے قریب ہیں ان منصوبوں کو چوتھی سہہ ماہی میں درکار فنڈز فراہم کر کے جلد مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مارچ کے آخر میں ان منصوبوں کا ایک تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ فورتھ کوارٹر کی ریلیز کی جا سکے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ گلگت بلتستان کا اپنا آئی بورڈ قائم کرے جبکہ انفامیشن ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کیے جائیں اور یونیورسٹی آف قراقرم کو اسمیں شامل کیا جائے تاکہ وہاں کے عوام اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔ اس طرح وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سائبر سیکورٹی کے شعبے میں باقائدہ ادارے کی خدمات متعین کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔

اس وقت ملک میں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ادارہ ملک میں جاری سائبر سیکورٹی کے معاملات پر جوابدہ ہو جبکہ سائبر سیکورٹی پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لیے جائیں۔

وفاقی وزیر کی مزید ہدایت جاری کیں کہ
سائبر سیکورٹی پر آئیندہ 10 دنوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جائیں۔

مزید براں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا تاکہ ٹیسٹ فلائٹ مارچ 23 کو شروع کی جا سکے۔

اجلاس میں سول ایویشن ، گوادر پورٹ اتھارٹی اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں کہ وہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کو جلد مکمل کریں۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پچھلے سال اپریل میں حکومت میں آنے کے بعد سی پیک کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا جو پچھلی حکومت میں روک دیئے گئے تھے۔

ان منصوبوں میں ایران _پاکستان ٹرانسمیشن لائن، گوادر کے مچھروں کی فلابہود، گوادر میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے، اور 3000 سولر کے منصوبے شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو گوادر میں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن، اے ایس ایف کے 1050 ملازمین کے لیے کیمپ اور سول ایویشن کمپلیکس کا قیام جلد مکمل کریں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوے وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں کہ وہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کیے کمرشل پروازں کا آغاز اس سال ستمبر میں کریں تاکہ گوادر میں بزنس ایکٹیوٹی شروع کو سکے۔