وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی کی سینیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، وزارت منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام، پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزارت میں جاری منصوبوں اور شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ وزارت منصوبہ بندی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع اصلاحات لائی جائیں تاکہ وزارت کو ایک مثالی ادارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام حکام اور شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شعبوں کے حوالے سے ایک واضح اور جامع حکمت عملی تیار کریں اور اسے پیش کریں۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سینٹر آف ایکسیلنس کو ملک میں تحقیق کا ایک اہم مرکز بننا ہوگا۔ سینٹر کو سی پیک کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں کے حوالے سے مستند تحقیق پر مبنی مواد فراہم کرنا ہوگا تاکہ حکومت کو فیصلہ سازی میں بہترین رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
وفاقی وزیر نے اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ جائزہ اجلاسوں کو باقاعدہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے اور کہا کہ افسران، شعبہ جات اور جاری منصوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے کسی قسم کا تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کو اپنی کارکردگی کا خود جائزہ لے کر اہداف کا حصول یقینی بنانا ہوگا