Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کے وزیر اعظم کے متوقع دورے کے پیش نظر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور لائحہ عمل طے کرنے اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

October 9, 2024

اجلاس میں تمام متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، گوادر پورٹ اتھارٹی جبکہ چین میں مقیم پاکستان کے سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں سی پیک فیز 2 کے تحت زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانے اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہوگا ۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ عہدیدار کو ہدایت کی کہ وہ شنگھائی سمٹ میں چین کے وزیر اعظم کی آمد سے قبل روانہ کی بنیاد پر سی پیک معاہدوں اور منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کیے جائیں گے۔