Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے وائس چانسلر ندیم الحق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد کی جانے والی الوداعی تقریب میں ڈاکٹر ندیم الحق کو پائیڈ جیسے ادارہ میں گزشتہ پانچ سالوں کی قیادت پر انھیں ٹریبیوٹ پیش کیا۔

October 11, 2024
وفاقی  وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے وائس چانسلر ندیم الحق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد کی جانے والی الوداعی تقریب میں ڈاکٹر ندیم الحق کو پائیڈ جیسے ادارہ میں گزشتہ  پانچ سالوں کی قیادت پر انھیں ٹریبیوٹ پیش کیا۔
اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے وئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ڈاکٹر ندیم الحق کی خدمات کو سراہا اور پاکستان میں معاشی مباحثے کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔ انہوں نے پائیڈ کے عملے کو ڈاکٹر ندیم الحق کے دور میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھانے کی تلقین کی دی اور پاکستان کے قومی ایجنڈے اور ترقیاتی ترجیحات پر مسلسل کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر مزید کا کہنا تھا کہ اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں اور یہی اختلافات انسان کو مزید بہتر کام کرنے اور نئی سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اپنی تمام طرف مصروفیات کے باوجود جہاں سعودی وفد کی امد جیسے اہم ترین سرگرمیاں جاری ہیں میں یہاں ڈاکٹر ندیم الحق کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے انکی الوداعی تقریب میں موجود ہوں

اپنی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم الحق نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال تعلیم دوست انسان ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک میں تعلیم کے فروغ ، جدید تحقیق کو ہر سطح پر اجاگر کیا ۔ ندیم الحق نے کہا کہ مختلف مسائل پر مختلف نظریات رکھنے باوجود جناب احسن نے کھبی پائیڈ کے نہ منصوبوں کو روکا اور نہ ہی ہماری فنڈنگ کو، بلکہ پائیڈ کے منصوبوں کی فنڈنگ کو ترجیحی بنیادوں جاری رکھا جس کا میں تہہ دل سے احسن اقبال کا شکر گزار ہوں۔