اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، احسن اقبال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، جوائنٹ چیف اکانومسٹ آپریشنز ظفر الحسن اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی پیک کے تحت پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے تمام صوبوں کی شمولیت اور ترقی کے مساویانہ مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سی پیک فیز I، سی پیک فیز II اور پاکستان ریلوے انویسٹمنٹ (پی آر آئی) جیسے اہم اجزاء کو شامل کرتے ہوئے، تمام راہداریوں کو باہم مربوط بنایا جائے تاکہ یہ منصوبہ اپنے مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے ایم ایل ون (ملتان سے پشاور ریلوے لائن) اور کے کے ایچ (کراکورم ہائی وے) جیسے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی زور دیا اور ہدایت دی کہ ان منصوبوں کی باقاعدگی کے ساتھ نگرانی کی جائے تاکہ ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
احسن اقبال نے سی پیک منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے ضامن ہیں اور ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے