وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ہندو برادری کو دیوالی کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کا کردار اہم ہے، اور ان کی ترقی کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ہندو برادری سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ہر شہری کا کردار ہے، اور حکومت اقلیتوں سمیت سب کو یکساں مواقع فراہم کرکے ایک ایسے مضبوط، توانا اور خوشحال معاشرے کی تشکیل پر یقین رکھتی ہے جہاں سب مل کر ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔