2024, نومبر13
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا “پاکستان @2050” کی رپورٹ لانچ تقریب سے خطاب
اس رپورٹ کو بنانے کے لیے UNFPA اور پاپولیشن فنڈ کا شکریہ
اس رپورٹ میں حالیہ مردم شماری کے نتائج کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے
یہ رپورٹ مستقبل کی سمت اور درکار اوزار فراہم کرتی ہے
میں امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گیا، مگر پاکستان کی خدمت کا خواب لے کر واپس آیا
ویژن 2010 کے نام سے منصوبہ بنایا، سوچا اگر چین اور ملائیشیا ویژن بنا سکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں
دو سال بعد مارشل لاء لگ گیا
حکمرانوں نے پاکستان کو غیر ملکی امداد پر انحصار کرنے والا ملک بنا دیا
2022 کی مرکزی ڈیجیٹل مردم شماری مکمل کر کے پاکستان جنوبی ایشیا میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے والا پہلا ملک بنا
بھارت میں ابھی ڈیجیٹل مردم شماری پر اہم بحث جاری ہے
ہم نے تمام صوبوں کی اتفاق رائے سے مردم شماری مکمل کی
بڑھتی آبادی کے مسائل پر بحث ضروری ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے
صوبوں نے اختیارات ابھی تک مقامی حکومتوں کو منتقل نہیں کیے
پورا صوبہ سندھ کراچی سے اور پنجاب لاہور سے نہیں چلایا جا سکتا
اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے بغیر سروس ڈیلیوری اور کلیدی نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے
گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ضروری ہے
ماضی میں بڑھتی آبادی ترقی پذیر ممالک کے لئے فائدہ مند تھی، اب وسائل کی کمی کے باعث مسئلہ بن گئی ہے
پاکستان میں صرف 23 فیصد خواتین نوکریاں کرتی ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں یہ شرح 50 فیصد ہے
خاندانی منصوبہ بندی کی تعلیم اور آگہی ہر علاقے میں یقینی بنانا ہوگی
پاکستان کے مسائل کسی ایک لیڈر یا پارٹی سے بڑے ہیں
ملک میں استحکام اور پالیسی کا تسلسل ترقی میں رکاوٹ کو ختم کر سکتا ہے