3, دسمبر 2024
ٹھٹھہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز وجیل خانہ جات علی حسن زرداری صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، پ پ پ ضلع ٹھٹھہ ایم این اے صادق علی میمن، کے ہمراہ گھارو کے قریب کوسٹل ہائی وے کیٹی بندر کا دورہ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھ کے وزراء کے ساتھ کوسٹل ہائی وے کا دورہ کرنے آیا ہوں جو حکومت سندھ نے شروع کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت اس میں 37 کلومیٹر کا اپنا حصہ ڈالے گا انہوں نے کہا کہ سمندر ساحلی علاقوں کو نشانا بنا رہا ہے ہم مزید زمین کو سمندر برد ہونے نہیں دینگے جسے روکنے کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے شاہراہ کی تعمیر سے اس علاقے میں فشریز کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا کمرشل ایکٹویٹی بڑھینگی بیروزگاری میں کمی اور ملحقہ علاقوں میں خوشحالی آئیگی انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان کے تمام پسماندہ علاقوں کو مستحکم کیا جائے انہوں نے کہا کہ سیاست کے ساتھ ملک کو سیاسی یکجہتی کی بھی ضرورت ہے ہم پیپلز پارٹی کے سیاسی حریف ضرور ہوسکتے ہیں مگر جب پاکستان کی بات آتی ہے تو ہم دونوں کا موقف ایک ہی ہوتا ہے ہم نے مخالفت کو کبھی دشمن نہیں بننے دیا ہے پاکستان میں پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتیں اس جذبہ کے ساتھ کام کررہی ہیں کہ ملک کو مضبوط معیشت دی جاسکے الحمدللہ ہم ریڈ زون سے نکل آئے ہیں اور اب ہم کسی کو اسے ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دینگے اسلام آباد کی اسٹاک مارکیٹ اوپر آچکی ہے پاکستان کو خلفشار کی سیاست کی نظر نہیں ہونیں دینگے ہمیں محبت کی ضرورت ہے 24 کے دھرنے کے بعد اب کسی کہ جرات نہیں ہوگی کہ وہ اس طرح کا کھیل کھیلے 20 پسماندہ اضلاع کی فلاح و بہبود اور ترقی کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے دنیا میں آگے بڑھنا ہے تو ابھی سے تعلیم اور صحت دینا ہوگی اصلاحات کی ضرورت ہے کہ ہمارا ملک جو دنیا کے دیگر ملکوں کے برابر آسکے اسی طرح ہم ٹھٹھہ میں 2029 تک ایسا نظام حکومت دے جائیں گے کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبہ کے پانی کے حصہ پر نا ڈاکہ ڈال سکے گا نا اسکا پانی چرا سکے گا نئے آلات منگا رہے ہیں جو پانی کی مانیٹرنگ کریں گے وفاقی حکومت کسی صوبے کو شکائت کا موقع نہی دیگی سندھ حکومت کے ساتھ مل کر جن پر اتفاق کیا تھا اس پر کسی قسم کی کٹوتی سے باہر رکھا ھے 2018 سے 22 تک ملک کی ترقی کا تاریک پیریڈ تھا چار سالوں میں وہ ہمارے چھوڑے گئے منصوبے سمجھ نہی سکے مگر ہم نے ان پر کام شروع کردیا ہے اور کراچی حیدرآباد موٹر وے منصوبہ پر بھی ہم نے کام شروع کردیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھ منور عباس سومرو،ایس ایس پی ٹھٹھ ڈاکٹر عمران چیئرمین ضلع کاؤنسل ٹھٹھ عبدالحمید پنہور، امتیاز قريشي میر جھانگیر خان مری. سید داٸم شاه صدر اکوا کلچر فارمرس ایسوسی ایشن پاکستان و دیگر افسران بھی ساتھ تھے.