Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت وزارت منصوبہ منصوبہ بندی کے ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز پروگرام کے نئے بیچ کا تعارفی سیشن

December 6, 2024
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت وزارت منصوبہ منصوبہ بندی کے ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز پروگرام کے نئے بیچ کا تعارفی سیشن
اسلام آباد (اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے جمعہ کو منصوبہ بندی کمیشن کے ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز کے نئے بیچ کے لیے تعارفی سیشن کی صدارت کی۔ اس نئے بیچ میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پیشہ ور افراد شامل ہیں، جنہیں میرٹ پر مبنی عمل کے بعد منتخب کیا گیا۔ سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ منصوبہ بندی کی وزارت حکومت کے امور کو نوجوانوں کوسمجھنے کے لیے سب سے زیادہ مواقع اور سازگار ماحول مہیا کرتی ہے تاکہ وہ عوامی معاملات کو بہتر طور پر سیکھ سکیں۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نئے بیچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے بیچز نے ایک بلند معیار قائم کیا ہے، کیونکہ فیلوشپ مکمل کرنے کے بعد ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز نے عالمی بینک، اقوام متحدہ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر تنظیموں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ جبکہ جو افراد تعلیمی دلچسپی رکھتے تھے، انہوں نے دنیا کی اعلیٰ جامعات میں پی ایچ ڈی کے داخلے حاصل کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز پروگرام نوجوانوں کو یہ شعور دے گا کہ حکومتی وسائل محدود ہیں۔ یہ احساس آپ کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا کہ آپ ایسے منصوبے تیار کریں جو کم وسائل کے ساتھ عوامی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے واضح ویژن رکھتے ہوں۔ احسن اقبال نے نئے بیچ کو ہدایت کی کہ ہر ماحول میں سیکھنے اور قیادت کرنے کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے سابق ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز کی مختلف کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک باصلاحیت فیلو نے "ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کور" یونٹ قائم کیا، جس نے ملک بھر کی 60 جامعات میں فعال چیپٹرز کے قیام کو متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز کو منصوبہ بندی کمیشن کے مختلف سیکشنز اور ڈیپارٹمنٹس میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہوگا۔ وزیر نے پاکستان کے نوجوانوں کی طاقت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "منصوبہ بندی کمیشن نوجوانوں کی آراء، تجزیے اور بصیرت کو منصوبوں میں شامل کر سکتا ہے تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کی بڑی آبادی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔