Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن اور بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے خوراک نور محمد دمڑ نے ملاقاتیں کی

January 9, 2025
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن اور بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے خوراک نور محمد دمڑ نے ملاقاتیں کی

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن اور بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے خوراک نور محمد دمڑ نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے اپنی ملاقات میں زیارت کراس سے ارنائی اور ارنائی سے سنجاوی تک سڑک کے منصوبے کی منظوری پر گفتگو کی، جو کئی سالوں سے تاخیر کا شکار تھا اور ان کی کوششوں سے منظور کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور حکومت بلوچستان میں نئے ترقیاتی مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے اپنی ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کے بحران پر تفصیلی گفتگو کی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر کو بجلی بحران کی شدت سے آگاہ کیا، جس پر احسن اقبال نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت میں بجلی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان ملاقاتوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی۔