Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

یومِ یکجہتی کشمیر – ایک غیر متزلزل عزم

February 5, 2025
یومِ یکجہتی کشمیر – ایک غیر متزلزل عزم

یومِ یکجہتی کشمیر – ایک غیر متزلزل عزم

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام

آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حقِ خودارادیت کے لیے قابض بھارتی ظلم و جبر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔

کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ان کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ہے، اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر، پاکستانی عوام ان عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو کشمیری عوام گزشتہ 75 سال سے وحشیانہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف دیتے آ رہے ہیں۔ ان کا صبر، حوصلہ اور استقلال تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔