Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

معیشت کو ٹیکنومعیشت میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت, جامعات مستقبل کی ترقی کی بنیاد ہیں، احسن اقبال

February 4, 2025
معیشت کو ٹیکنومعیشت میں تبدیل کرنا وقت کی اہم  ضرورت, جامعات مستقبل کی ترقی کی بنیاد ہیں، احسن اقبال
معیشت کو ٹیکنومعیشت میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت, جامعات مستقبل کی ترقی کی بنیاد ہیں، احسن اقبال

4 فروری 2025

اسلام آباد : وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کی سپر پاور ممالک دنیا پر اس لیے حاوی ہیں کیونکہ ان کی یونیورسٹیاں ان کے دفاع اور معیشت کی مضبوطی کے پیچھے کھڑی رہیں، جس کے نتیجے میں تحقیق اور علم میں ترقی ممکن ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزآل پاکستان ٹینور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن (APTTA) کے بورڈ میٹنگ اور حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کیا۔

احسن اقبال نے یونیورسٹیوں کو کسی بھی جدید معیشت کے بنیادی ستون قرار دیا اور مسلمانوں کے اس شاندار ماضی کو یاد کیا جب ان کے ادارے تمام شعبوں میں دنیا کے ممتاز سائنسدان پیدا کر رہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش قومی اور بین الاقوامی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ صرف علم، تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ احسن اقبال نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب بھی پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے لگتی ہے تو جمہوری حکومتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا، جس کے نتیجے میں ترقی اور خوشحالی کا قومی سفر بار بار متاثر ہوتا رہا۔وزیر نے جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی مجموعی برآمدات قیام پاکستان کے ابتدائی سالوں میں 205 ملین ڈالر تھیں جبکہ پاکستان کی برآمدات 200 ملین ڈالر تھیں۔ آج پاکستان کی برآمدات تقریباً 30 بلین ڈالر ہیں جبکہ جنوبی کوریا کی 650 بلین ڈالر، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی برآمدات 250-300 بلین ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

وفاقی وزیر نے ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے چار بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جیسا کہ ترقی یافتہ اقوام نے کیا، جن میں امن، سیاسی استحکام، پالیسیوں میں دہائیوں تک تسلسل، اور اصلاحات کے لیے ایک مضبوط کمیٹی شامل ہیں۔