Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پاکستان ایس ڈی جیز مڈ ٹرم ریویو رپورٹ کی تقریب سے خطاب

February 11, 2025
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پاکستان ایس ڈی جیز مڈ ٹرم ریویو رپورٹ کی تقریب سے خطاب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پاکستان ایس ڈی جیز مڈ ٹرم ریویو رپورٹ کی تقریب سے خطاب

تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، شرح خواندگی 90 فیصد تک پہنچانا ہوگی، احسن اقبال

پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتحال تشویشناک، ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر، احسن اقبال

بچوں کی علمی صلاحیت (کانیٹیو اپروچ) سب سے ضروری، مگر تعلیمی نظام میں شامل نہیں، احسن اقبال

پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد، بھارت 30 فیصد، بنگلہ دیش 35 فیصد، چین 70 فیصد تک پہنچ چکا، احسن اقبال

ترقی کے لیے تعلیم ناگزیر، وسائل میں اضافہ اور گورننس بہتر بنانا ہوگی، احسن اقبال

2019 کے بعد تعلیمی بجٹ کم ہو کر 1.5 فیصد رہ گیا، ہم ۲۰۲۲ سے اس میں بتدریج اضافہ کر رہے ہیں، احسن اقبال

وفاق اور صوبوں کو تعلیم کے لیے وسائل مختص کرنا ہوں گے، احسن اقبال

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن رپورٹ سندھ کے تعلیمی اشاریے بہتر ہیں مگر نظام میں نشاندہی کردہ سنگین خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

“اُڑان پاکستان” کے تحت تعلیم کو قومی ایجنڈے میں اولین ترجیح دی گئی ہے، احسن اقبال

2047 میں پاکستان 100 سال کا ہوگا، ترقی کے لیے یکسوئی سے آگے بڑھنا ہوگا، احسن اقبال

استحکام، پالیسیوں میں تسلسل اور اصلاحات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، احسن اقبال

پاکستان کا مستقبل امن، استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے جڑا ہے، احسن اقبال

گزشتہ 7 سالوں کا قرض اگلے 22 سالوں میں اتارنا ہوگا، احسن اقبال

ماضی میں وژن 2010 اور وژن 2025 ضائع کیے، اب پالیسیوں میں تسلسل ضروری، احسن اقبال

پاکستان ہیپاٹائٹس اور ذیابیطس کے مریضوں میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل، احسن اقبال

پولیو کے حوالے سے پاکستان دنیا کے تین بدترین ممالک میں شامل، احسن اقبال

اگلے 5 سال میں ہر بچہ اسکول میں ہوگا، تعلیمی اصلاحات ناگزیر ہیں، احسن اقبال

پرائمری سطح پر 100 فیصد انرولمنٹ یقینی بنائیں گے، احسن اقبال

2018 میں وژن 2025 کے تعلیمی منصوبے برباد کر دیے گئے، احسن اقبال

نظام تعلیم کی اصلاحات کا منصوبہ سنگل نیشنل کریکولم میں ڈھال کر ناکام بنا دیا گیا، احسن اقبال

“اُڑان پاکستان” کے تحت نصاب میں اصلاحات، اساتذہ کی تربیت اور امتحانی نظام کی بہتری پر کام کریں گے، احسن اقبال

جنوبی ایشیا کا بہترین ٹیچر ٹریننگ ادارہ اسلام آباد میں قائم کریں گے، احسن اقبال

تمام تعلیمی بورڈز کو صوبوں کے ساتھ مل کر ایک معیاری امتحانی نظام دیں گے، احسن اقبال

ترقی یافتہ قوم بننے کے لیے تعلیمی اصلاحات اور اہداف کا حصول ناگزیر ہے، احسن اقبال