Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

February 17, 2025

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  کا 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان ایم او یو خوش آئند ہے، احسن اقبال

یہ ایم او یو مختلف اداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا

اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی

کسی بھی ملک میں امن و امان کے بغیر ترقی ممکن نہیں

اب ہم کسی بھی موقعے کو کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتے، احسن اقبال

ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی پاکستان میں ترقی کے اولین محرکات میں سے ایک ہے

پاکستان کو صنعتی انقلاب 4.0 اور 5.0 کے لیے تیار کرنے کے لیے ہم نے بگ ڈیٹا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ، GIS اور خلائی ٹیکنالوجی کے لیے قومی مراکز قائم کیے

2035 تک ہم 1 ٹریلین ڈالر اکانومی بنیں گے, احسن اقبال

اس کے لیے فائو ای فارمولے کے تحت اڑان پاکستان کا منصوبہ بنایا گیا ہے

ڈیجیٹل ریولوشن آپ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے ہم نے اس کے تحت دنیا کے ساتھ قدم ملانا ہے

ورلڈ بینک کے مطابق 5G ٹیکنالوجی 2030 تک عالمی اکانومی میں 13.2 امریکی ڈالر تک کا اضافہ کر سکتی ہے

ہماری کوشش ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ملک کے کونے کونے میں ہو، احسن اقبال

اے آئی کے تحت اب ترقی سوچ سے کہیں زیادہ تیزی سے ممکن ہے، احسن اقبال

ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان کا کوئی نوجوان اس تیز رفتار ترقی سے محروم نہ رہے بلکہ بہتر انداز میں اس کا حصہ بنے، وزیر منصوبہ بندی

اب ہم فائیو جی سپیکٹرم کے لیے تیار ہیں جو تیز رفتار کنیکٹوٹی کے لیے مزید آسانی پیدا کرے گا، احسن اقبال

پاکستان میں ڈیٹا سیکورٹی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے

یہ تمام اقدامات پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بڑھا رہے ہیں، احسن اقبال

ملائیشیا اور پاکستان کا تعاون ٹیکنالوجی میں جدت کا باعث بنے گا اور دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لائے گا، احسن اقبال

یہ شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی کام، ڈیجیٹل اختراع اور کنیکٹیویٹی کے میدان میں تعلقات کو مضبوط کرے گی