Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ذیابطیس پروجیکٹ کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

March 10, 2025
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ذیابطیس پروجیکٹ کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ذیابطیس پروجیکٹ کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال، سیکرٹری صحت، ممبر سوشل سیکٹر پلاننگ کمیشن، ممبر ڈیو کام پلاننگ کمیشن اور اعلیٰ حکام کی شرکت

پی ڈی ایم حکومت کے سولہ ماہ میں اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا گیا – احسن اقبال

پاکستان دنیا میں ذیابطیس میں تیسرے، ہیپاٹائٹس میں پہلے، پولیو اور سٹنٹنگ میں شدید ترین متاثرہ ممالک کی صف میں شامل ہے – احسن اقبال

پاکستان میں صحت کے اعشاریے مسلسل تنزلی کا شکار ہیں، احسن اقبال

اعشاریوں میں بہتری لانے کے لئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں٫ احسن اقبال

صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے میں بہتری اور بیماریوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں٫ احسن اقبال

بجٹ میں صحت کے لیے نمایاں حصہ مختص کرنا ناگزیر ہے، احسن اقبال

بیماریوں سے بچنے اور لائف اسٹائل میں بہتری کے لئے عوامی آگاہی مہم ضروری ہے، احسن اقبال

غیر زمہ دارانہ سماجی روئیے کی وجہ سے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد بھی مضر صحت عوامل کی زد میں ہیں، احسن اقبال

اگرچہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہو چکا تاہم وفاقی حکومت کم از کم کوآرڈینیشن کا کردار ضرور ادا کرے گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو خوش آمدید، امید ہے صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی – احسن اقبال

اسلام آباد کو دیگر صوبوں کے لیے صحت کے حوالے سے رول ماڈل بنایا جائے گا – احسن اقبال

آگاہی مہم کے ٹی او آرز جلد فائنل کیے جائیں گے – احسن اقبال

کام کو مربوط انداز میں انجام دینا ہوگا، سائلوز میں کام نہیں چلے گا – احسن اقبال

ذیابطیس پروگرام کو دیگر منصوبوں سے ہم آہنگ کرنا بجٹ پر مثبت اثر ڈالے گا – احسن اقبال

بیس لائن سروے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی – احسن اقبال

اجلاس میں ثانوی ڈیٹا کی تالیف کے لیے ٹیم مقرر کرنے کی ہدایات

صوبے اپنا کام خود کریں گے، وفاق معاونت فراہم کرے گا – احسن اقبال

ذیابطیس، ہیپاٹائٹس، پولیو اور سٹنٹنگ کے لیے قومی سطح پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے – احسن اقبال

صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ کوآرڈینیشن اولین ترجیح ہے – مصطفی کمال

آج میرا پہلا دن ہے، صحت کے اہم شعبے میں خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے – مصطفی کما