Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا اُڑان پاکستان کنسلٹیٹو ورکشاپ کی تقریب سے خطاب

March 12, 2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا اُڑان پاکستان کنسلٹیٹو ورکشاپ کی تقریب سے خطاب
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا اُڑان پاکستان کنسلٹیٹو ورکشاپ کی تقریب سے خطاب


میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، امیر مقام (وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان)، اور تمام وفاقی و صوبائی نمائندوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آج خیبر پختونخوا میں "اُڑان پاکستان" کی لانچنگ کے موقع پر یہاں موجود ہیں۔


میں یقین دلاتا ہوں کہ خیبر پختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


بطور وزیر اعلیٰ، میں نے مشاہدہ کیا کہ ہمارے پاس بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، مگر بدقسمتی سے ہم اب تک وہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکے جو ہمیں کرنی چاہیے تھیں۔ ہمیں اپنے روشن مستقبل کے لیے نئی نسل کو تیار کرنا ہوگا تاکہ وہ ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔


ہم نے بغیر کسی نئے ٹیکس کے 50 فیصد زائد ریونیو حاصل کیا ہے۔


آئی ایم ایف سے متعلق اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں اور باقی ماندہ اہداف بھی جلد پورے کر لیں گے۔


ہم کئی اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔


خیبر پختونخوا "اُڑان پاکستان" اقدام کی قیادت کرے گا اور اسے پورے ملک میں کامیابی سے آگے لے کر جائے گا۔


ہماری ٹرانزٹ ٹریڈ میں بے پناہ امکانات موجود ہیں، اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اسے فروغ دیا جائے تاکہ برآمدات میں بہتری آئے۔


ہمیں ایک متحد قوم بن کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، اور اس سنگین مسئلے کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ہم اپنی توانائی کی ترسیلی لائنز بچھا رہے ہیں، اور تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔


خیبر پختونخوا میں کان کنی (مائننگ) کے بے شمار مواقع موجود ہیں، اور ہم اس شعبے میں کئی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔
پہلے غیر قانونی کان کنی ہورہی تھی، جسے ہم نے روک دیا ہے۔


ہم اپنے عوام، خصوصاً نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بلاسود قرضے دے رہے ہیں تاکہ وہ خود مختار بن سکیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔



وفاق نے بہت محنت کی ہے اڑان پاکستان میں امید ہے کہ اس میں بنائی جانے والی تمام سٹریٹیجی پر عمل درآمد بھی ہو گا


ملک میں پالیسیاں بھی بنتی رہتی ہیں ہمیں ان پالیسیوں کے تسلسل کے ساتھ چلانے اور ان پر عمل درآمد کر نے کی ضرورت ہے


آج مجھے خوشی ہے کہ آج وفاق نے ہمیں اڑان پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی اور باضابطگی طور پر یہاں آکر صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کیا


میں بطور وزیر اعلی اور خیبر پختونخوا کے عوام کی جانب سے اڑان پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں اور اس عزم اظہار کرتا ہوں کہ میرے صوبے کی حکومت اڑان پاکستان پر عمل درآمد اور اسکی کامیابی کے لیے تمام دیگر حکومتوں پر سبقت لے جائے گی۔


میری حکومت روز اول سے عوم کی خدمت، انکے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے، علی امین گنڈا پور


ہمارا پہلا سال اور اس دوران حاصل کی گئی کامیابیاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ عملی اقدامات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں اور اسی جذبے کے تحت اڑان پاکستان کے منصوبوں کو بھی عملی جامہ پہنانے کے لیے کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گا ، علی میں گنڈا پور