Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت قومی کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

September 3, 2024
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت  قومی کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت قومی کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر اکنامک افئیرز ڈویژن احد چیمہ ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ، چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جناب احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے چیرمین کے انتخاب میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، کونسل میں بین القوامی معیارات کو اپناتے ہوئے با صلاحیت نوجوانوں کو میریٹ کی بنیاد پر شامل کرنا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق تعلیم کے معیار کوبہتر بنانے کیلئے اساتذہ کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل کمپیوٹنگ ،ہارڈویئرمیں بہت مواقع میسر ہیں۔ نوجوانوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تعلیم کےحصول کےبغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ پاکستان کے نوجوانوں نے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ ہمیں نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے اساتذہ آج تک سو سالہ نصاب کی بنیاد پر پڑھا رہے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن کی تعلیم اور اس کا عمل ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جناب احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں جدید کمپیوٹنگ کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے، مزید سول accordکے معاہدے کے دستخط کنندہ بننے کے لیے ایکشن پلان بنایا جائے، یہ نیشنل کمپیوٹنگ ریگولیشن کونسل کی ذمہ داری ہے کہ بہترین ماہرین کا انتخاب کرے، انھون نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو صرف تعلیم ہی نہیں دینی بلکہ جدید مہارت سے بھی آراستہ کرنا ہے۔

اجلاس کے آخر میں جناب وفاقی وزیر احسن اقبالنے چیئرمین کے نتخاب کے لیے کمیٹی بنانے کی ہدایات۔