Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے صوبوں کو منتقل کرنے کا عمل تیز

September 10, 2024
پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے صوبوں کو منتقل کرنے کا عمل تیز
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں تحلیل ہونے والے ادارے پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں کو صوبائی حکومتوں کو منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اور مختلف صوبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کو جلد از جلد صوبائی حکومتوں کو منتقل کیا جائے گا تاکہ ان منصوبوں پر کام بلا کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ صرف منصوبوں کو منتقل کیا جا رہا ہے اور ان منصوبوں کو پی ایس ڈی پی کے تحت دی جانے والی فنڈنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ منتقل کیے جانے والے جاری منصوبوں کی وزارتوں کے نام سے ہفتے کے اندر اندر آگاہ کر دیں۔

وفاق میں جاری پی ڈبلیو ڈی کے منصوبوں کو بھی سی ڈی اے اور متعلقہ وزارتوں کو منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام جاری منصوبے ختم نہیں کیے جا رہے بلکہ انہیں صرف مختلف اداروں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان نے اس حوالے سے سب سے پہلے اپنا کام مکمل کیا ہے اور باقی صوبوں کو بھی ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل تفصیلات فراہم کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کا مقصد یہی تھا کہ جو مشکلات درپیش ہیں انھیں قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

صوبوں کو جلد از جلد منتقل کرنے کے لیے انھیں اضلاع کے لحاظ سے تقسیم کیا جائے گا اور ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن بنایا جائے گا جو پی ڈبلیو ڈی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تمام معاہدوں کا رینڈم چار سے پانچ دن میں مکمل کرے گا۔

ٹھیکیداروں سے این او سی لیا جائے گا کہ انھیں سپانسر ایجنسی کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں۔

اس فیصلے سے امید ہے کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے اور عوام کو فائدہ پہنچے گا۔