Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


گوادر 28جنوری۔وفاق سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو ترجیحی اہمیت دیتی ہے

Dated : 29 January 2022

گوادر 28جنوری۔وفاق سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو ترجیحی اہمیت دیتی ہے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کیلئے 600ارب سے زائد ترقیاتی پیکیج کا اعلان بلوچستان کی ترقی اور یہاں بسننے والوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے عزم کامظہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں جمعہ کے روز ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سمیت گوادر بندر گاہ اور دیگر صوبائی اور وفاقی حکام نے شرکت کی اجلاس میں عمومی طور پر بلوچستان اور خاص طور سے بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر موثر عمل درآمد کیلئے سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر کام کررہی ہیں اور تمام متعلقہ اداروں اور محکمے مربوط کاوشیں کررہے ہیں جو یقینا بار اور ہوں گے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی تعاون سے چلنے والے صوبائی حکومت کے منصوبوں کے ٹھیکے ایف ڈبلیو او اور این او سی دینے کے معاملات پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں تبایا گیا کہ جنوبی بلوچستان پیکیج کے تحت 136000 ایکٹرز اراضی کے کمانڈ ایریا کو ترقی دینے کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دے دی گئی جبکہ گوادر کی ترقی کے مختلف ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا جو کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی اجلاس کی بجلی کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں پاک چائنہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے انتظامات،پاک چائنہ فرینڈ شپ ھسپتال اور پاک چائنہ فقیر کالونی اسکول کے انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں پرانے گوادر شہر گوادر اولڈ سٹی کی بحالی اور تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ترقیاتی منصوبوں کی مناسب تشہیر خاص طور سے مقامی زبانوں کے زریعے پروجیکشن کی ضرورت پر زور دیا اجلاس میں صحت اور دیگر شعبوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے دراثنا وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے گوادر فری زون کے ایریا قائم ٹشو کلچر پلانٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی آف گوادر کا بھی دورہ کیا مختلف شعبوں کا جائزہ اور معائنہ کیا جبکہ وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر کے واٹر بکس سمیت گوادر اولڈ سٹی،جنت بازار،شاہی بازار کا بھی دورہ کیا اور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بھی ان کے ہمراہ تھے