Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


بلوچستان کی ترقی کے کیے وفاقی حکومت پرعزم ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی تمام منصوبے ترجیح بنیادوں پر مکمل ہونگے، احسن اقبال

Dated : 2 December 2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے کیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار، وفاقی وزیر نے جمعہ کو وزیر صحت، بلوچستان کی سربراہی میں بلوچستان سے آئے ہوئے 5 رکنی وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر خوراک بلوچستان، اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے کیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور اربوں روپے مالیت کے منصوبے وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے کیے مختص کے کیے تاکہ صوبے کی پسماندگی کو درو کیا جائے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی پی ٹی آئی حکومت نے صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کیا جس سے صوبے کی ترقی بری طرح متاثر ہوئی۔ واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح رہی، خاص طور پر حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جس نے صوبہ کو بری طرح متاثر کیا، وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے فنڈز سے کئی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی جو حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 2016 میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے اضلاع کی سطح پر کثیر جہتی غربت انڈیکس کا آغاز کیا لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد اس میں کوئی پیش رفت نیں ہو سکی ،لیکن موجودہ حکومت نے اقدار میں آتے ہی 20 پسماندہ اضلاع کی ترقی کے کیے 40 ارب ورپے مختص کئے ہیں جن میں سے 11 اضلاع کا تعلق بلوچستان سے ہے۔


مزید برآں ، وفاقی وزیر نے کہا کہ حال ہی میں شروع کیے گئے پی ایم یوتھ اقدامات کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

صوبائی وزراء نے بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی کاوشوں کو سراہا