Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

قومی_ ترقیاتی_ منصوبہ جات جلد تکمیل ،ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو پایہ تکمیل جلدازجلدپہنچانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں وفاقی وزیراحسن اقبال

May 8, 2023
قومی_ ترقیاتی_ منصوبہ جات جلد تکمیل ،ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو پایہ تکمیل جلدازجلدپہنچانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں وفاقی وزیراحسن اقبال
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت کمیٹی روم میں تین نکاتی ایجنڈا ترقیاقی اسکیموں،صفائی ستھرائی اورامن وامان کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد منعقد ہوا

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمحمداشرف،ڈی پی اوراناطاہررحمان کے علاوہ سابق ممبران صوبائی اسمبلی خواجہ محمدوسیم بٹ،چوہدری بلال اکبر،رانامنان،سرداررمیشن سنگھ، اوڑہ،وی سی ویٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدیونس،وی سی یونیورسٹی آف نارووال طارق محمودسمیت ہیلتھ،ہائرایجوکیشن،بلڈنگز،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ،سپورٹس ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال نے ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ ساتھ رورل اورشہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیے جانے والےاقدامات کے بارے بریفنگ دی،جبکہ ڈی پی او نارووال نے ضلع میں سیکورٹی اورامن وامان کے حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کوتفصیل سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےاجلاس کے دروان افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو پایہ تکمیل جلدازجلدپہنچانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اورکوتاہی قابل برداشت نہیں،افسران شہریوں کی مشکلات کومدنظررکھیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نےکہاکہ حکومتی فنڈزعوام کی امانت ہیں انہیں کسی صورخردبردکرنےکےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں کہاکہ میری کوشش ہے کہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ صحت،زراعت،لائیوسٹاک ودیگرشعبہ جات میں ضلع نارووال ایک نمایاں طورپرابھرکرسامنے آئے

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے یونین کونسل کی سطح سے لےکرشہری علاقوں کی سطح پرانتظامیہ کی طرف سے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ڈویپلمنٹ اورامن وامان کے سلسلہ میں کیے جانے والے امور پربھرپوراظہاراطمینان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنارووال اورڈی پی اونارووال کی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے اجلاس کےدوران محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کوتلونڈی بھنڈراں ودیگرعلاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے جاری اسکیموں کوجلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔