Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

نگران وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ

November 2, 2023
نگران وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت  نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس  اشیاء خوردنوش کی  قیمتوں کا جائزہ
نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، محمد سمیع سعید کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس جمرات کو منقعد ہوا جسمیں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں میں استحکام لائیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس کی صدارت نگراں وزیر منصوبہ بندی نے کہ جسمیں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا ، چیف ادارہ شماریات ، چاروں صوبوں کے نمائندوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ادارہ شماریات کے
حکام نے اشیاء خوردنوش کی
قیمتوں اور مہنگائی کے اعداد و شمار پر ایک تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے نمائندوں نے گندم، چینی اور دیگر ضروری اشیاء کی موجودہ پیداوار اور فراہمی کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا۔

نگراں وزیر منصوبہ بندی نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کیں جبکہ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ کمیشنز، ڈپٹی کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں۔

سپلائی چین کے نظام میں توازن کو برقرار رکھنے اور اسکی سخت مانیٹرنگ کے لئے ادارہ شماریات کی طرف سے بنائی جانے والی ایپ کی رسائی تمام صوبوں کو دے دی ہے تاکہ صوبوں میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کی نگرانی، صارفین کے لئے ان کی فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔