Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

May 2, 2024
بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری اور نئے منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس جمرات کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری مواصلات ، چیرمین این ایچ اے سمیت وزارت منصوبہ بندی کے حکام کی شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کو پی ایس ڈی پی 2024_25 کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا زیرالتواء منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھئ جاری کیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبائی منصوبوں کو 50/50 فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

مزیدبرآں ، وفاقی وزیر منصوبہ کی زیرصدارت فیڈل بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی پاکستان 2023_2028 کا جائزہ اجلاس،

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق، وفاقی وزیر کامرس، قیصر احمد شیخ، سمیت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پی تھری اے بورڈ کے سی ای او، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ممبر سوشل سیکٹر سمیت دیگر حکام کی شرکت بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کو فیڈل بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی پاکستان 2023_2028 پر بریفنگ دی گئی۔
*