وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے 9 مئی کے حوالے سے چین کے دارلحکومت بیجنگ سے خصوصی پیغام جاری کیا۔ اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انسانی معاشرے کی طاقت اور استحکام کا انحصار انسانی رشتوں کی حرمت پر مبنی ہوتا ہے، کسی بھی ریاست کی طاقت کا انحصار شہریوں اور اداروں کے مابین باہمی احترام پر مبنی ہونا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب کسی ریاست کو کمزور کرنا مقصود ہو تو وہاں انارکی پھیلانے کے لیے شہریوں اور اداروں کے درمیان باہمی احترام کے رشتے کو ختم کرناہوتا ہے۔ اور افسوس کے ساتھ بڑے دکھ کے ساتھ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ9 مئی کا واقعہ ایک ایسی ہی سازش کا شاخسانہ تھا جس دن ریاست اور عوام کے رشتے کی حرمت پامال کئی گئی۔ شہریوں اور ریاست کے مابین فساد کو ہوا دی گئی ۔ 9 مئی کو پہلی حرمت بانی پاکستان کے گھر کو راکھ بنا کر پامال کر کے کی گئی، پاکستان میں تو کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ قائد اعظم سے منسوب کسی بھی چیز کو میلی آنکھ سے دیکھا جا سکے۔ 9 مئی کو دوسری سازش حرمت شہداء کی یادگار وں کو پامال کر کے کی گئی، اس سے قبل ہمارے شہید بہادر بیٹوں کے بارے میں کھبی کسی نے نازیبا رویہ تک روا نہ رکھا تھا۔ 9 مئی کو انکی یادگاروں پر بھی پیروں سے ٹھڈے مارے گئے۔ تیسری حرمت پاکستان کی مسلح افواج کی چھاؤنیوں پر حملے کر کے ، مسلح افواج کی یادگاروں کو پامال کر کے کی گئی اور ان تمام چیزوں کو کرنے کا مقصد صرف اور صرف ہمارے دفاعی اداروں اور عوام کے بیچ خلیج پیدا کرنا تھا۔ مگر خوش قسمتی سے 9 مئی کی اندوہناک سازش کو پاکستان کے شہریوں اور ریاستی اداروں نے بے نقاب کر کے ناکام بنا دیا، کسی بھی معاشرے میں جمہوریت کے نام پر ریاست کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 9 مئی کے سازشی عناصر کو واقعہ قرار سزا ملنی چاہئے تاکہ آئیندہ کوئی ریاست کی حرمت کو پامال کرنے کی جسارت نہ کرے اور معاشرے میں انارکی پھیلانے سے باز رہے ۔
Statement