Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات

May 10, 2024
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ژانگ جیانگوا سے دیایوتیائی گیسٹ ہاؤس میں ملاقات۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، سفیر خلیل ہاشمی اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گرین کوریڈور جس کا اعلان نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر کیا تھا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا اہم ستون ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کا وژن سی پیک منصوبے کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، “سی پیک فیز I کے تحت توانائی کے منصوبوں نے پاکستان میں بجلی کی بندش پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ صارفین اور کاروباری اداروں کو لائن لاسز اور بجلی کی چوری کو کم کر کے سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جا سکے۔"

دونوں اطراف نے توانائی کے انتظام کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے چینی فریقین کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں متعدد منصوبوں پر چینی شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں اطراف نے ملک میں بجلی کی پیداوار کے لیے انرجی مکس کو متنوع بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس تناظر میں، منصوبہ بندی کے وزیر نے آزاد پتن اور کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے جلد نفاذ کے لیے چین سے مسلسل تعاون کا مطالبہ کیا۔ سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے کام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں فریقین نے توانائی پر مشترکہ ورکنگ گروپ میٹنگ (جے ڈبلیو جی) کا اگلا دور جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات بیجنگ میں پروفیسر احسن اقبال کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) اجلاس کے اگلے دور کی تیاری کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے آئندہ دورہ چین کی تیاریوں کے سلسلے کا حصہ تھی۔