Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی پلاننگ کمیشن کے کردار اور اصلاحات کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس۔

May 14, 2024

اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی تصدق ملک، ایم این اے علی پرویز ملک ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، سیکرٹری کیبنٹ اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلی حکام کی شرکت

اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے ضروری اقتصادی اصلاحات اور صلاحیت سازی کے اہم پہلوؤں پر غور

وزارت کے اپریشنل اور تکنیکی ڈیپارٹمنٹ اپنی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں ، احسن اقبال

وزارت کے اندر تجربہ کار اور مختلف شعبوں میں مہارت و تخص رکھنے والے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے ، احسن اقبال

وزارت منصوبہ بندی اور پلاننگ کمیشن کے بنیادی مقاصد کے حصول کے لیے ہنر مند اور پیشہ ورانہ امور پر مہارت رکھنے والے افسران اور ٹیکنو کریٹیس کی اشد ضرورت ہے، احسن اقبال

مارکیٹ سے پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ کے حامل افراد کو اٹھانے کے لیے ہمیں اپنے پے سکیلز پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

2013 سے 2018 کے دوران اسی وزارت اور منصوبہ بندی کمیشن نے اپنے سارے اہداف محدود وسائل کے باوجود کامیابی سےحاصل کیے ، احسن اقبال
وژن 2025 پلاننگ کمیشن نے ہی دیا ، احسن اقبال

اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات تو منتقل کر دیے گئے مگر بد قسمتی سے پی ایس ڈی پی فنانسگ کے حوالے سے واضع پالیسی نہ دی جا سکی، احسن اقبال

پلاننگ کمیشن کا موجودہ سٹرکچر اٹھارویں ترمیم سے پہلے کا ہے ، احسن اقبال

ہمیں موجودہ ڈھانچے کو ازسر نو جانچنے اور اس میں ضروری اصلاحات کرنےکی ضرورت ہے ، احسن اقبال