بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی ز یر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر سمندری امور قیصر احمد شیخ اور سیکرٹری پاور سمیت وفاق اور صوبہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبہ بلوچستان میں شمسی توانائی کے ذریعے ٹیوب ویلز کی تنصیب اور بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلاً بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بجلی کی قلت کی وجہ سے کسانوں کو زراعت اور کھیتی باڑی کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بجلی کی ترسیل اور فراہمی میں بہتری لانا زراعت کے شعبے کے لیے ناگزیر ہے، نا کافی بجلی اور لوڈ شیڈنگ سے زراعت کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متبادل ذرائع اختیار کرنا صوبے کے عوام کی سب سے اہم ضرورت ہے، جبکہ شمسی توانائی کا حصول اور سولر ٹیوب ویل زراعت کے شعبے میں بہتری لا سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کی چوری روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے اگاہ ہے۔ ہماری حکومت بجلی چوری کو روکنے کے لیے اقدامات یقینی بنائے گی،۔
اجلاس کہ صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہم پر عزم ہیں ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے اور اس پر عمل درامد کے لیے جامعہ روڈ میپ اور حکمت عملی مرتب کر کے جلد پیش کرنے کی ہدایات دیں۔ جناب احسن اقبال نے اجلاس میں صوبائی حکومت کو عوام میں بجلی چوری کے لیے اگاہی مہم چلائی جانے کی ہدایات دیں۔ انھوں نے کہا کہ اگاہی مہم کے ذریعے یہ بات سمجھائی جائے کہ بلوں کی ادائیگی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نہ انصافی نہیں کی جا سکتی۔ بلکہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں تعطل کا باعث بنتی ہیں۔ ملک میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی لوڈ شیڈنگ کا بڑا سبب ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بجلی چوروں کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ۔
دوران اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلوچستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔