Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی برائے ترقیاتی فنڈز 25-2024 کے اجلاس کی صدارت

May 21, 2024

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان ، سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، اور وفاقی وزارتوں کے اعلی حکام کی شرکت

اجلاس میں ترقیاتی بجٹ 25-2024 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

وفاقی وزارتوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2900 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز پیش کی گئیں

اگلے مالی سال کے دوران رواں منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی، احسن اقبال

دوسری ترجیح وزارتوں کے ترجیحاتی منصوبوں کو دی جائے گی، احسن اقبال

ہم نے کسی بھی سیکٹر میں باقاعدہ سرمایہ کاری فراہم آج تک نہیں کی اسی لیے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، احسن اقبال

ملک و قوم کی ترقی کا انحصار ترقیاتی بجٹ پر ہوتا ہے، احسن اقبال

آئی سی ٹی کے اسکولوں کو تو پورے ملک کے لیے پائلٹ ماڈل اسکولوں کے طور پر بنانا چاہئے، احسن اقبال

ملک کی مینجمنٹ سائیٹ میں پروفیشنل افراد کی کمی ہے، احسن اقبال

ہمیں منصوبوں کی کوالٹی کو بھی دیکھ کر ترجیحات مقرر کرنی ہے، احسن اقبال