Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی پیر کے روز وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ازاد جموں و کشمیر اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں بجٹ 25-2024 اور آزاد جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

June 3, 2024

ملاقات میں جناب وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ اے جے کے اور جی بی کو اس سروس سے استفادہ اٹھاتے ہوئے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے ، انھوں نے کہا کہ ایم ایم ون سیٹلائیٹ سپارکو کی ایک بڑی کامیابی ہے ہمیں مزید جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو کو احساس ہے کہ جی بی اور اے جے کے حساس علاقے ہیں، آزاد کشمیر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر ہے ہمیں آذاد کشمیر کو بطور ماڈل دنیا کو دکھانا ہے ۔ جناب احسن اقبال نے کہا کہ ازاد کشمیر کے نوجوان اس خطے کا روشن مستقبل ہیں اے جے کے حکومت اسی سال نوجوانوں کے لیے انٹرنشپ پروگرام ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شروع کرے تاکہ ملکی ترقی میں نوجوان نسل بھی ساتھ ہو ۔
وفاقی وزیر جناب احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمیں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاحتی مقامات کے انفراسٹرکچر کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے ، انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں