Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

ملکی برآمدات میں اضافے اور نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے' سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت بزنس کانفرنس شینزین کا انعقاد

June 5, 2024
ملکی  برآمدات میں  اضافے  اور نجی شعبہ  کی حوصلہ   افزائی کیلئے' سی پیک کے دوسرے   مرحلے کے تحت  بزنس  کانفرنس  شینزین کا انعقاد
ملکی برآمدات میں اضافے اور نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے' سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت بزنس کانفرنس شینزین کا انعقاد ۔

پاکستان چین بزنس کانفرنس کے موقع پر دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا انعقاد کیا گیا -
حکومت پاکستان نے ملک میں سرمایہ کاری و کاروبار کے فروغ کے لیے ایک سہولت کار کا کردار ادا کیا ۔
بزنس کانفرنس میں ایک ہی چھت تلے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کو ایک ایسا ماحول فراہم کیا گیا کہ وہ اپنے دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کر سکیں۔
پاکستا ن سے ایک سو بیس کمپنیوں کی کانفرنس میں شرکت جبکہ چین کی پانچ سو سے زائد کمپنیوں اور ممتاز کاروباری شخصیات کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگز ،
دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات اور ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

معدنیات سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ الیکٹرانکس پیٹرو کیمیکز سٹیل موبائل فون کی مینوفیکچرنگ ٹیکسٹائل چمڑے کی صنعت ، سرجیکل آلات زراعت الیکٹرک گاڑیاں ، کھاد اور آئی سی ٹی سمیت تیرہ شعبوں میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا جائزہ لیا۔